طلاق سے ایک رات پہلے ملائیکہ اروڑا کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈیا ٹوڈے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کے درمیان شادی کے 19 سال بعد طلاق ہوچکی ہے۔ سابق جوڑے کا ایک بیٹا ہے، جس کی عمر 21 سال ہے۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے شو میں ارباز خان کے ساتھ اپنے تعلقات اور طلاق کے بارے میں کھل کر بات کی اور بتایا کہ طلاق سے ایک رات پہلے کیا ہوا تھا۔

News18 Urdu

ملائیکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی۔ اداکارہ نے اپنے شو ‘موونگ ان ود ملائیکہ’ میں بتایا کہ انہوں نے ارباز کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ جب اداکارہ کی طلاق ہوئی تو ان کے گھر والے ان کے فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ارباز سے اس لیے شادی کی کیونکہ وہ گھر سے باہر نکلنا چاہتی تھیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کچھ سال پہلے کرینہ کپور کے ریڈیو شو میں کہا تھا کہ میرے خیال میں سبھی کی رائے تھی کہ مت کرنا۔ کوئی بھی آپ کو یہ نہیں کہے گا کہ ہاں، جانئے کریئے، سب سے پہلی بات یہ تھی کہ آپ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہے، میں نے بھی یہ سب دیکھا۔

News18 Urdu

ملائیکہ نے یاد کرتے ہوئے کہا کہ طلاق سے ایک رات پہلے فیملی ایک ساتھ تھی اور مجھ سے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کو کہہ رہی تھی۔ مجھ سے پوچھا گیا تم اپنے فیصلہ کو لے کر 100 فیصد واضح ہو؟ یہ وہ لوگ ہیں، جو آپ کی پروا کرتے ہیں۔

میرا واضح جواب سن کر پھر سب نے کہا کہ اگر یہ فیصلہ کررہی ہو تو ہمیں تم پر واقعی فخر ہے۔ ہماری نظروں میں تم مضبوط خاتون ہو۔ ملائیکہ کے مطابق ان باتوں سے انہیں طاقت ملی۔

News18 Urdu

چند روز قبل 50 سالہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے بیٹے ارہان خان کے پوڈ کاسٹ میں شادی، محبت اور رشتوں کے بارے میں کھل کر بات کی تھی جس کے بعد وہ سرخیوں میں آگئی تھیں۔

News18 Urdu

ارہان نے اپنی ماں سے پوچھا کہ پورا ملک جاننا چاہتا ہے کہ آپ شادی کب کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس سوال سے بچنے کا فیصلہ کیا اور ٹاسک کے مطابق مرچیں کھا لیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سوال کا جواب نہیں دے سکتی۔ مجھے نہیں لگتا کہ اس کا کوئی جواب ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اپنی بہترین زندگی گزار رہی ہوں۔

News18 Urdu

ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوری خان سے دوسری شادی کرلی ہے۔ ان کی شادی گزشتہ سال دسمبر میں ممبئی میں ارپیتا خان کے گھر پر ہوئی تھی۔ دوسری جانب ملائیکہ ان سے 12 سال چھوٹے ارجن کپور کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

Related Posts