طلحہ انجم کی فلم ’’کٹر کراچی‘‘ میں کراچی والوں کیلئے کیا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو یوٹیوب

پاکستانی ریپر طلحہ انجم کی ڈیبیو فلم ’’کٹر کراچی‘‘ کا پریمیئر گزشتہ روز کراچی کے مقامی سینما میں ہوا، جہاں مختلف شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

گلوکار طلحہ انجم نے اپنی اس فلم کے ذریعے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا طلحہ فلمی ناقدین کی توجہ بھی اسی طرح حاصل کرپائیں گے۔

کیا آپ کو یقین آئے گا لاکھوں روپے ماہانہ کمانے والی یہ ماڈل انسان نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت کی تخلیق ہے؟

موقر معاصر ایکسپریس کے مطابق ’’کٹر کراچی‘‘ کی کہانی کراچی میں جرائم پیشہ عناصر اور حکمرانی کے خواب سجانے والوں کی عکاسی کرتی ہے۔ مذکورہ فلم کا پریمئیر اور ریڈ کارپٹ کی تقریب کراچی کے مقامی سینما میں منعقد ہوئی جس میں شوبز اور ڈراما انڈسٹری سے وابستہ افراد اور طلحہ انجم کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فلم ’’کٹر کراچی‘‘ کے ڈائریکٹر عبدالولی بلوچ ہیں، جن کا کہنا تھا کہ یہ فلم کراچی کے ہر شہری کے لیے ہے۔ فلم میں مرکزی کردار طلحہ انجم اور کنزہ ہاشمی نے ادا کیے ہیں۔

فلم پریمیئر میں شریک اداکار یاسر حسین اور وجاہت رؤف سمیت دیگر فنکاروں نے فلم کو سراہا۔ تاہم توقع کے برعکس یہ فلم شائقین کے دل جیتنے میں اب تک ناکام نظر آئی ہے۔

Related Posts