بیرون ملک ملازمت دلوانے والے سرکاری ادارے کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان حکومت کا سرکاری پلیٹ فارم ہے جہاں پاکستانی بیرون ملک ملازمتوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

جو پاکستانی بیرون ملک ملازمت کرنے کے خواہش مند ہیں ان کے لئے اس وقت تقریباً ایک لاکھ 46 ہزار241 غیر ملکی ملازمتیں دستیاب ہیں۔

پاکستانی شہریوں کو اپنی مہارت کا شعبہ یا عنوان ٹائپ کرنے یا بیورو کی ویب سائٹ پر دستیاب ملازمتوں کی ایک وسیع رینج میں سے انتخاب کرنے کی ضرورت ہوگی۔

جو افراد ورک ویزا پر کسی مخصوص ملک میں منتقل ہونا چاہتے ہیں، تو ملازمت کے متلاشی ایسے افراد ویب سائٹ پر اپنی تلاش کو مزید فلٹر بھی کرسکتے ہیں

 

 اسکرین گریب بذریعہ ویب سائٹ / بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ

 

خواہش مند افراد کو مناسب ملازمت تلاش کرنے کے بعد ”Permission No“ کالم میں ملازمت کے ساتھ فراہم کردہ ہندسوں پر کلک کرنے کی ضرورت ہوگی اور سائٹ انہیں ملازمت کے ساتھ آنے والی تفصیلات، مراعات اور استحقاق کے ساتھ دوسرے ٹیب پر لے جائے گی۔

یہ صفحہ انہیں ملازمت کے بارے میں مزید سوالات پوچھنے کے لئے خود کمپنی (آجر) یا اس کے نمائندے یا اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کے بارے میں رابطے کی معلومات بھی فراہم کرے گا۔

Related Posts