بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کی نا صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے ٹور اور دی ٹوناٹ شو میں شرکت کے ذریعےان کی شہرت کو مزید چار چاند لگ گئے۔
دلجیت نے کریو اور چمکیلا جیسی مشہور فلموں میں بھی اداکاری کی۔ انہوں نے 2003 میں اپنے پہلے البم عشق دا اودا آدا کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 2010 میں میل کرادے ربّا میں مرکزی کردار کے طور پر اداکاری کی۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ حالیہ ایک انٹرویو میں، ان کی فلم دی لائن آف پنجاب کی ساتھی اداکارہ جیودھا شرما نے بتایا کہ دلجیت نے ایک دن کہا تھا کہ وہ ممبئی کے سب سے بڑے ہورڈنگ بورڈ پر نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا، “مجھے یاد ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کام کیا۔ وہ اب بدل چکے ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا، “سالوں کے تجربے نے انہیں ایک زیادہ سوچنے والا شخص بنا دیا ہے۔ جو کچھ انہوں نے محنت سے حاصل کیا ہے، وہ واقعی قابل ستائش ہے۔ اور بہترین بات یہ ہے کہ انہیں خدا کی بھی رحمت ملی ہے۔”
انہوں نے کہا، “اگرچہ یہ ان کی پہلی فلم تھی، دلجیت پہلے ہی اپنے میوزک کی وجہ سے ایک ستارہ بن چکے تھے۔ لوگ انہیں جانتے تھے اور ان کے گانے پسند کرتے تھے، اسی وجہ سے انہیں یہ کردار ملا۔ وہ انتہائی محنتی تھے، صبح شوٹ کرتے اور رات کو اسٹیج شوز کے لیے نکل جاتے تھے۔ یہ شوز بعض اوقات صبح سویرے تک چلتے، پھر بھی وہ ہمیشہ وقت پر آتے اور شوٹ کے لیے تروتازہ نظر آتے۔”
جیودھا نے کہا کہ وہ اکثر سوچتی تھیں کہ وہ یہ سب کیسے کرتے ہیں۔ یہ ناممکن سا لگتا تھا لیکن ان کی محنت واقعی رنگ لائی۔ انہوں نے ایک واقعہ یاد کیا جب دلجیت نے کہا، “ایک دن میں اس ہورڈنگ پر ہوں گا، جب وہ ممبئی میں ایک بڑے فلمی ہورڈنگ کو دیکھ رہے تھے۔ سالوں بعد انہوں نے اس دعوے کو حقیقت میں بدل دیا۔