پاکستان کے سوشلستان میں آئے دن تنازعات جنم لیتے ہیں، جن کو لیکر بڑے پیمانے پر لوگ آپس میں تقسیم ہوکر ایک دوسرے کیخلاف میدان لگا لیتے ہیں۔
اب پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی صرف ایک ہنسی جی ہاں ان کی صرف ہنسی ایکس پر ایک بڑے تنازع کا سبب بن گئی ہے اور ان کی اس ہنسی کو لیکر ایکس پر صارفین دو گروپوں میں بٹ کر شعیب اختر کی مخالفت اور حمایت میں صف آرا ہیں۔
درحقیقت شعیب اختر کی ایک ہنسی تحریک انصاف کے لاکھوں کارکنوں اور عمران خان کے چاہنے والوں کو انتہائی بری لگی ہے اور انہوں نے اس کو لیکر ایکس پر شعیب اختر کیخلاف طوفان کھڑا کر رکھا ہے، آئیے جانتے ہیں ہوا کیا ہے؟
شعیب اختر نے گزشتہ دن اپنے پروگرام The Shoaib Akhtar show میں معروف آرٹسٹ مصطفی چوہدری کو مدعو کیا۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ چوہدری نے ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر طنز کیا، جس پر شعیب اختر ہنستے رہے۔
شعیب اختر کو شرم انی چاہیے ایک تھرڈ کلاس میراثی کے شو میں کر پی ٹی آئی کے لوگوں پر جملے کسے جائیں،بجائے روکنے کے آگے سے ڈانٹ نکال رہا ہے۔
عزت راس نہیں آئی اس کو۔
خیر عوام سے گزارش ہے اس @shoaib100mph
کو سوشل بائیکاٹ کرے۔— Arslan Baloch (@balochi5252) February 6, 2024
آرٹسٹ مصطفیٰ چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پہلے یوتھیا بولا جاتا تھا، اب “عمرانڈو” لفظ نکلا ہے جو کہ اب اصطلاح بن چکی ہے، اس پر شعیب اختر نے قہقہہ لگایا اور مصطفی چوہدری کو کریدتے ہوئے ان کی گفتگو سے حظ اٹھاتے رہے۔
مگر شعیب اختر کا یہ انداز پی ٹی آئی کارکنوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا، شعیب اختر کے پروگرام کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر آتے ہی پی ٹی آئی کارکنوں نے شعیب اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کیخلاف پوسٹیں داغنا شروع کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے شعیب اختر ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگ گئے۔
+