عمران خان نے 1 سال قبل اپنے قتل کے متعلق کیا کہا تھا؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

لاہور: آج سے 1 سال قبل بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرے قتل کی کوشش کرنے والے حکومت کے لوگ گھبرائے ہوئے ہیں۔عمران خان نے 1 سال قبل اپنے قتل کے متعلق جو بیان دیا، آج بھی اس پر قائم نظر آتے ہیں۔

ایم ایم نیوز میں 4 اپریل 2023 کو شائع کی گئی خبر کے مطابق عالمی جریدے ٹائمز میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے اقتدار میں ہیں اور خوفزدہ ہیں کہ اگر مجھے اقتدار ملا تو ان کے احتساب کا آغاز ہوگا۔

دورانِ گفتگو عمران خان نے کہا کہ اگر پاکستان میں سیاسی استحکام لانا ہے تو اس کا واحد حل انتخابات ہیں، انتخابات ہی ملک کی معیشت کو بحالی کی جانب گامزن کرسکتے ہیں۔ احتساب سے خوفزدہ حکومت کے لوگ ملک کیلئے زیادہ خطرات کا باعث ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ اگر سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ بدعنوانی کو بڑا مسئلہ سمجھتے تو ملک کے حالات آج سے مختلف ہوتے جبکہ ملکی معیشت تباہ حالی کا شکار ہے۔ ملک تاریخ کے بد ترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، عوام مجھے وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ میں دوبارہ وزیر اعظم بنوں۔ عالمی جریدے کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی حکومت امریکا نے سازش کے ذریعے ہٹائی۔1 سال پرانی خبر اور عمران خان کے آج کل کے بیان میں بظاہر کوئی تضاد نہیں۔

Related Posts