مائرہ خان کے ساتھ دوران شوٹنگ کونسا خطرناک حادثہ پیش آیا؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائرہ خان کے ساتھ دوران شوٹنگ کونسا خطرناک حادثہ پیش آیا؟
مائرہ خان کے ساتھ دوران شوٹنگ کونسا خطرناک حادثہ پیش آیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مائرہ خان نے دوران شوٹنگ اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کے بارے میں اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ وہ 2 مرتبہ موت کے منہ سے واپس آئی ہیں۔

مائرہ خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اس حوالے سے کھل کر بات کی، انہوں نے بتایا کہ ’وہ ایک فلم کی شوٹنگ کیلئے سوات کے ایک قبرستان میں سین شوٹ کروا رہی تھیں کہ انہیں اچانک ایک بچھو نے کاٹ لیا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAIRA KHAN (@mairakhanofficial)

مائرہ نے کہا کہ ’انہیں محسوس ہوا کہ ان کے پاؤں پر کوئی چیز کاٹ گئی ہے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں معلوم ہوا کہ انہیں ایک مقامی خطرناک کالے بچھو نے کاٹ لیا تھا‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اس وقت مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ میں اب مرجاؤں گی اور یہ میرا آخری وقت چل رہا ہے‘۔

مزید پڑھیں:تماشا گھر کا حصہ بننے کیلئے سوچے سمجھے بغیر ہاں کردی تھی، مائرہ خان

انہوں نے مزید بتایا کہ ’جب میں سوات سے واپس آرہی تھی تو دوسری مرتبہ ایک اور خطرناک واقعہ پیش آیا، واپسی میں پہاڑی اور کھائی کے درمیانی راستے میں ان کی گاڑی کے بریک فیل ہو گئے اور گاڑی پہاڑی پر چڑھانی پڑی‘۔جس میں ہماری زندگیاں بال بال بچ گئیں۔

Related Posts