تین ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں کیا ہیں؟ تفصیلات دیکھئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو اے آر وائی

آئی سی سی  چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ہونے والی سہ ملکی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل سے شروع ہوگئی۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹ بھی فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے، جہاں شائقین کا کافی رش دکھائی دے رہا ہے۔

 کراچی میں ٹی سی ایس کے مقررہ مراکز پرٹکٹ حاصل کرنے والوں کی بڑی تعداد نے رجوع کیا، سیریز کا تیسرا میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ 14 فروری کو فائنل کا انعقاد طے ہے۔

امریکی ریپر کانیے ویسٹ کی بیوی نے گریمی ایوارڈز میں انتہائی عریاں لباس کیوں پہنا؟ حقیقت سامنے آگئی

 ٹکٹ کیسے خریدے جا سکتے ہیں، اس حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں، ان میچز میں بالترتیب شرح ٹکٹ جنرل 350 اور 5 سو روپے، فرسٹ کلاس 750 اور ایک ہزار، پریمیم ایک ہزار اور 15سو، وی آئی پی 15سو اور 2 ہزار، وی وی آئی پی4 ہزار اور 5 ہزار جبکہ گیلری کے لیے 5 ہزار اور 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

Related Posts