آج محرم کاچاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟محکمہ موسمیات نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا جہاں ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور دیگر حکام بھی شرکت کریں گے۔

چاند کی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم کا چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فیکٹ چیک: کے الیکٹرک نے پیک آور کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں، کوئٹہ میں بادلوں کی وجہ سے بھی چاند نظر آنے کا امکان کافی کم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے نئے اسلامی سال کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئے چاند کی پیدائش 17 جولائی پیر کے روز 11 بج کر 32 منٹ پر ہوگی جس کے بعد چاند اگلے روز 18 جولائی کو نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

Related Posts