سحری میں کھجور کھانے کے کیا فائدے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہِ رمضان میں کھجور کا استعمال باقی مہینوں کی نسبت بڑھ جاتا ہے بالخصوص افطار کے وقت دستر خوان پر کھجور لازمی ہوتی ہے، افطار کے وقت کھجور کھانے سے جسم کو توانائی ملتی ہے، تاہم اگر سحری میں بھی کھجور کھائی جائے تو اس کے متعدد طبی فوائد ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق کھجور چھ ہزار قبل مسیح سے انسانی خوراک کا حصہ ہے اور اس کا ذائقہ میٹھا جبکہ کیلوریز کی مقدار بھی دوسرے خشک میوہ جات، جیسے کشمش اور انجیر کے برابر ہے۔

کھجور میں فائبر، پوٹاشیم، کاپر، مینگنیز، میگنیشیم اور وٹامن بی سِکس جیسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں ، طبی لحاظ سے یہ معدے، قبض، دل و دماغ، ہڈیوں کی مضبوطی، فالج سے بچاؤ او ر بلڈ پریشر جیسے عارضے کے لیے بہت مفید ہے جسے رمضان کے دوران اگر نہار منہ سحری میں کھایا جائے تو اس کے فوائد بڑھ جاتے ہیں۔

سحری میں کھجور کھانے کے فوائد

سحری میں کھجور کھانے سے توانائی ملتی ہے اور ساری تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے۔ اس کو کھانے کے کافی فوائد ہیں:

دماغی واعصابی نظام پرمثبت اثرات

کھجور کے باقاعدہ استعمال سے ہماری دماغی صحت بہتر ہوتی ہے، کھجور میں مختلف بی وٹامنز جیسے بی 1، بی 2، بی 3 اور دیگر معتدل مقدار میں پائے جاتے ہیں جس سے روزانہ کی بنیاد پر درکار وٹامن بی حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اس کے استعمال سے جسم کو کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور چکنائی سے توانائی حاصل ہوتی ہے اور بی وٹامنز ان غذائی اجزا کو میٹابولائز کرنے کا کام کرتے ہیں۔

بی وٹامنز اعصابی نظام کے صحت بخش افعال میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ، جب جسم میں بی وٹامنز کی کمی ہوتی ہے تو ان کی وجہ سے جسمانی توانائی میں کمی، تھکاوٹ، کمزوری اور توجہ مرکوز کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑحیں:

رمضان میں نیند کی کمی کو کیسے پورا کیا جاسکتا ہے؟

ذیابیطس پر کنٹرول

اس میں قدرتی مٹھاس زیادہ ہوتی ہے اور یہ چینی کے مقابلے میں منہ میٹھا کرنے کی خواہش بھی پوری کرتی ہے، کھجور جسم میں جاکر انسولین بڑھاتی ہے جس سے ذیابطیس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

ہڈیوں کیلئے مفید

کھجور میں کیلشیم، میگنیشیم، زنک اور فاسفورس جیسے منرلز موجود ہیں، جو ہڈیوں کی صحت بہتر بنانے اور مختلف امراض سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جوڑوں کے درد سے چھٹکارا پانے کے لیے کھجوروں کا استعمال نہایت مفید سمجھا جاتا ہے اگر کسی کی ہڈیاں کمزور ہوں یا جوڑوں میں درد ہو تو انہیں چاہیے کہ کھجوروں کو اپنی معمول کی خوراک کا حصہ بنالیں، تاہم ذیابطیس کے مریض پہلے اپنے معالج سے مشورہ کرلیں۔

خوبصورت صحت مند جِلد کیلئے

جِلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے وٹامن سی اور ڈی نہایت مفید سمجھے جاتے ہیں، کھجور میں یہ دونوں وٹامنز بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ، کھجور اینٹی ایجنگ خصوصیات سے بھی مالا مال ہے، جو میلانن کو ایک جگہ جمع ہونے سے روکتی ہے یوں جِلد پر بڑھتی عمر کے آثار دیر سے نمودار ہوتے ہیں۔

خون کی کمی دور کرنے میں معاون

جسم میں خون اور آکسیجن کی اچھی فراہمی انسان کو زیادہ جاندار اور توانا محسوس کروا سکتی ہے، کھجور آئرن کا بھرپور ذریعہ ہے، اس میں خون کی کمی اور خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے آئرن کی ضروری مقدارپائی جاتی ہے۔

وزن میں کمی کا سبب

کھجور چینی کا ایک صحت بخش متبادل ہے، کھجور کو وزن کم کرنے والی غذاؤں میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے، صبح کے وقت ورزش کرنے والے افراد اگر ورزش کرنے سے قبل کھجوریں کھالیں تو چست و توانا ہوسکتے ہیں۔

Related Posts