کچھ غلط فہمیاں جو شیعہ مسلمانوں سے منسوب کی جاتی ہیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچھ غلط فہمیاں جو شیعہ مسلمانوں سے منسوب کی جاتی ہیں؟
کچھ غلط فہمیاں جو شیعہ مسلمانوں سے منسوب کی جاتی ہیں؟

بحیثیت مسلمان، ہمارے معاشرے میں پہلے ہی بڑی حد تک اسلامو فوبیا اور مذہبی حوالے سے غلط فہمیاں موجود ہیں، جوآخری وقت تک ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتیں، اس لئے مختلف مسالک کے درمیان جو غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، وہ بہت افسوس ناک ہیں۔

صدیوں پرانے شیعہ سنی اختلافات مسلم اتحاد میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان اختلافات کے باعث ہمیشہ اسلام کے دشمنوں نے فائدہ حاصل کیا ہے۔ غلط فہمیوں کو دور کرنے اور بات چیت کے نئے ماحول کو فروغ دینے میں ایک چھوٹی سی کوشش میں، شیعہ مسلمانوں سے متعلق کچھ عام غلط فہمیاں یہ ہیں:

شیعہ حضرت علی ؑ کی پیغمبر اسلام ؐ سے زیادہ تعظیم کرتے ہیں!

یہ غلط فہمی بہت عام ہے اور واضح طور پر علم کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ شیعہ مسلمان نبی اکرم ؐ سے محبت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان سے محبت کرنے پر فخرکرتے ہیں اور ان کے مذہب میں اسی کی ترغیب دی جاتی ہے۔

آج کے دور کا کوئی شیعہ گروہ اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ حضرت علی بن ابی طالب فضیلت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے افضل ہیں۔ہر گروہ اس بات پر متفق ہے کہ بعد از نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت علی ؑ کا مقام ہے۔

درحقیقت، یہ ماننا کہ حضرت علی ؑ، یا کسی امام کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ درجہ ہے، توتمام شیعہ مکاتب فکر میں اس کو کفر سمجھا جا تا ہے۔

شیعہ مسلمانوں کا ایک مختلف قرآن ہے!

یہ غلط فہمی کہ شیعہ مسلمان مختلف قرآن پڑھتے ہیں سراسر غلط ہے۔ شیعہ مذہب میں صرف ایک قرآن ہے، جو تمام مسلمانوں میں پڑھا جاتا ہے، باقی اس حوالے سے کئے جانے والے پروپیگنڈوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

یہ کہنا بھی گناہ سمجھتے ہیں کہ قرآن کو شیعہ تبدیل کر سکتے ہیں یا اس میں اضافہ کر سکتے ہیں جبکہ اللہ تعالیٰ نے اسے محفوظ رکھا ہے، اپنے نزدیک کسی بھی شیعہ مسلم مرکز میں چلے جائیں اوروہاں پر موجود قرآن پاک کے نسخوں کو چیک کریں۔

شیعہ زکوٰۃنہیں دیتے؟

اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے، شیعہ عقیدے کے مطابق اپنے پورے مال میں سے 2.5فیصد زکوۃ کے طور پر ادا کئے جاتے ہیں۔ بلکہ 20 فیصد اضافی طور پر ”خمس” یا عام صدقہ کے طور پر ادا کرتے ہیں۔ تاہم، وہ حکومت کے بجائے براہ راست ضرورت مندوں کو ادائیگی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

شیعہ مسلمان دن میں پانچ نمازیں نہیں پڑھتے؟

یہ سب سے عام غلط فہمیوں میں سے ایک ہے، جس میں بالکل بھی حقیقت نہیں ہے، تمام مسلمان جو روزانہ پانچ وقت نمازیں ادا کرتے ہیں وہ ایک تقاضا ہے، اور خدا سے محبت اور احترام کی ایک شکل ہے۔

شیعہ مسلمان دن میں پانچ نمازیں پڑھتے ہیں۔ فرق صرف نماز کے اوقات کا ہے۔ شیعہ پانچ نمازیں پڑھتے ہیں لیکن انہیں دن میں تین بار تقسیم کرتے ہیں۔ ایک شیعہ مذہبی اسکالر کے مطابق، ”اس کی وجہ یہ ہے کہ قرآن دن میں تین وقت کی نماز کا ذکر آیا ہے۔”اس کے علاوہ، بہت سے شیعہ مسلمان ایسے بھی ہیں جو اصل میں سنی مکتبہ فکر کی طرح دن کے پانچ وقت میں نماز پڑھتے ہیں۔

شیعہ مسلمان حدیثوں پر یقین نہیں کرتے!

نماز کس طرح شروع کرنی ہے اور کیسے نماز پڑھنی ہے؟یہ سب سنی اور شیعہ دونوں کے لئے احادیث کے ذریعے پہنچا ہے، اگر شیعہ مسلمان حدیث پر بھروسہ نہیں کرتے تو وہ نماز کیسے پڑھتے؟

عام طور پر یہ غلط فہمی بھی پائی جاتی ہے کہ تمام شیعہ احادیث ناقابل اعتبار ہیں ان کو جھوٹا سمجھا جانا چاہیے۔ ایسا نہیں ہے، کیونکہ بہت سی احادیث اہل بیت اطہارؑ سے منسوب ہیں، جبکہ بہت سے معروف سنی علمائے کرام بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں اور قرآن اور اہل بیت ؑ کی اہمیت پر متفق ہیں۔

شیعہ مسلمان سب ایران سے ہیں یا ایرانی حکومت کی حمایت کرتے ہیں؟

بدقسمتی سے بہت سے لوگ اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ تمام شیعہ مسلمان ایرانی ہیں یا ایرانی حکومت کی حمایت کرتے ہیں، اس بات میں صداقت نہیں ہے، ہاں، ایرانیوں کی اکثریت شیعہ ہے۔ تاہم شیعہ اکثریت ایرانی نہیں ہیں۔

سعودی عرب میں، لبنان میں، عراق میں، مراکش میں، نائیجیریا میں، جنوبی افریقہ میں، بھارت میں، پاکستان میں، افغانستان میں، ترکی میں، ملائشیا میں بہت بڑی تعداد میں شیعہ موجود ہیں، زمین پر موجود ہر ایک براعظم میں شیعہ مسلمان آباد ہیں۔

Related Posts