ویسٹریج پولیس کی کارروائی، 3کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والا ملزم گرفتار،مغوی بازیاب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹریج پولیس کی کارروائی، 3کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والا ملزم گرفتار،مغوی بازیاب
ویسٹریج پولیس کی کارروائی، 3کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والا ملزم گرفتار،مغوی بازیاب

راولپنڈی: ویسٹریج پولیس نے شہری کو بھاری تاوان کے لیے اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مغوی شخص کو بازیاب کرالیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے شہری اسد الٓلہ کو اغواء کرکے 3 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ گرفتار ملزم پیرزادہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اسد اللہ کو اغواء کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا والد سود کا کاروبار کرتا تھا جس سے اسد اللہ نے 2003 میں 6 لاکھ روپے قرض لیا تھا جس پر ملزم نے 18 سال کا سود جمع کرکے رقم تین کروڑ روپے بنا لی تھی۔

ویسٹریج پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس کا والد سود کام کرتا تھا جس نے مرتے وقت مجھ کو لوگوں سے سود کی رقم لینے کے لئے کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی، ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار کون ہے ؟اہم انکشافات

سی پی او راولپنڈی احسن یونس کا کہنا ہے کہ سود کا کاروبار اللہ اور رسولﷺ سے جنگ ہے، راولپنڈی پولیس سود کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو سود کے ذریعے مجبوروغریب شہریوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Related Posts