کورونا ون ڈے سیریز نگل گیا، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی وطن واپس روانہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ون ڈے سیریز نگل گیا، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی وطن واپس روانہ
کورونا ون ڈے سیریز نگل گیا، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی وطن واپس روانہ

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کردیا جس کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ ون ڈے سیریز میں بھی اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا، تاہم کورونا ون ڈے سیریز سالم نگل گیا، مہمان ٹیم کے کھلاڑی وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورۂ پاکستان کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے تینوں میچ ہار گئی، تاہم ون ڈے سیریز میں مہمان ٹیم سے مختلف اور بہتر کارکردگی کی توقعات پوری نہ ہوسکیں۔ ویسٹ انڈیز کے 14 کھلاڑی اور آفیشلز روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

سانحہ اے پی ایس ایک بد ترین یادداشت جیسا ہے، شاہین شاہ آفریدی

شائقینِ کرکٹ نے ون ڈے سیریز ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے تاہم سیریز آئندہ برس جون تک ملتوی کی گئی، وطن واپسی کیلئے جانے والے 14 کھلاڑیوں اور آفیشل کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تھے، ٹیم نے پاکستان چھوڑ دیا۔

دوسری جانب جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت تھے، انہیں قرنطینہ کیا گیا تھا جو آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد وطن واپس جاسکیں گے۔ پی سی بی حکام کی ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو منانے کی کوششیں ناکام رہیں۔

کورونا ٹیسٹس کے نتائج مثبت آنے کے بعد ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم اپنے 21 میں سے  14 کھلاڑیوں کے ہمراہ ون ڈے سیریز کھیلنے کو تیار نہ ہوئی۔ پی سی بی حکام نے اپنے طور پر بھرپور کوشش کی۔ مہمان ٹیم کے 6 کھلاڑی تاحال قرنطینہ میں ہیں

 

Related Posts