ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 3ٹی ٹوئنٹی اور 3ون ڈے میچ کھیلنے کیلئے کراچی پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

West Indies cricket team reached Karachi

کراچی :ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 3ٹی ٹوئنٹی اور 3ون ڈے میچ کھیلنے کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے دسمبر میں پاکستان پہنچے گی۔یہ تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اپریل 2018 کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔مہمان ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 2018 میں پاکستان آئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006 میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ستمبر اکتوبر میں ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد اب دسمبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ملک میں موجود فینز کو سنسنی خیز اور پرجوش کرکٹ مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ہمیشہ سے پاکستان کرکٹ فینز کی پسندیدہ ٹیم رہی ہے، مجھے امید ہے کہ این سی او سی اس سیریز کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے کر ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

شیڈول:
13 دسمبر: پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ
14 دسمبر: دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ
16 دسمبر: تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ
18 دسمبر: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
20 دسمبر: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
22 دسمبر: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
23 دسمبر: ویسٹ انڈیز کی واپس روانگی

مزید پڑھیں:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگ اور 8رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ کر دیا

Related Posts