معروف ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب پر شوہر کا بدترین تشدد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریویو اٹ

معروف خاتون اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کو ان کے شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شکایت پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے کینٹ کچہری لاہور میں نجی چینل کی اینکر پرسن عائشہ جہانزیب کے شوہر کو عدالت کے روبرو پیش کردیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم حارث کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

معروف پروگرام خبرناک کی سابق اینکر پرسن عائشہ جہانزیب نے شوہر کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج کروایا جس میں کہا گیا کہ شوہر نے تین سے چار مرتبہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا اور کنپٹی پر پستول رکھ کر دھمکیاں دیں۔

شوہر نے وقوعہ کے روز میرے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون اینکر کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔

عائشہ جہانزیب نے کہا کہ میاں بیوی کے رشتے کو بچانے کے لیے بڑی کوشش کی، شوہر نے خفیہ نکاح کر رکھا ہے جس پر اعتراض کرنے پر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، شوہر کے تشدد سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور اب قانونی جنگ لڑ رہی ہوں۔

Related Posts