موسیقی اور خصوصی طور پر قوالی کی دنیا میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستان کی پہچان معروف قوال امجد صابری کو آج دنیائے فانی سے گزرے ہوئے 5 برس بیت گئے۔
امجد صابری تو گزر گئے مگر ان کے گائے گیت اور قوالیاں آج بھی ان کے مداحوں کے کانوں رس گولتی رہتی ہیں۔ چاہنے والے آج بھی ان کی آواز کے سحر میں گرفتار ہیں۔
امجد صابری نے 23 دسمبر 1976 کو کراچی میں معروف قوال صابری گھرانے میں آنکھ کھولی، ان کے والد غلام فرید صابری بھی قوالی کی دنیا کا مشہور نام تھے یا یوں کہیں کہ پاکستان میں قوالی کی بنیاد رکھنے والے ہی صابری برادران تھے۔
امجد صابری نے 1988 میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اپنی بہترین آواز اور انفرادیت کی وجہ سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔ امجد صابری نے نہ صرف پاکستان میں قوالیوں کو جلا بخشی بلکہ لندن، امریکا اور بھارت تک میں اپنی آواز کا جادو بکھیرا۔
امجد صابری 5 برس قبل 22 جون کو رمضان المبارک کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹرانسمیشن میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ہمارے نظام کا مسئلہ پاکستان کے دو خاندان ہیں، فواد چوہدری