‘یہ افغانستان نہیں کراچی ہے’ معروف فیشن ڈیزائنر کراچی کی حالت زار پر پھٹ پڑے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوں تو پاکستان کا معاشی دار الحکومت کراچی طویل عرصے سے شہر نا پرسان بنا ہوا ہے اور اس شہر کا کوئی والی وارث نظر نہیں آ رہا، جس کی وجہ سے یہ بین الاقوامی شہر کسی اجڑے دیار کا منظر پیش کر رہا ہے، تاہم حالیہ بارشوں نے تو شہر کے انفرا اسٹرکچر کو بالکل ہی ادھیڑ کر رکھ دیا ہے، جس کی بنا پر کراچی کے شہری طرح طرح کی اذیتیں جھیل رہے ہیں۔

   کراچی کی اس ناگفتہ بہ شہری صورتحال پر ہر شخص نالاں ہے، معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی بھی اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکے، انہوں نے کراچی کے ایک معروف انڈرپاس کو افغانستان کے غار سے تشبیہ دیدی۔

 فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع شہدائے حق انڈرپاس کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔

دیپک پروانی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ یہ پاکستان ہے افغانستان نہیں، کے ایم سی کی جانب سے تعمیر کیا گیا ناظم آباد انڈرپاس ناقص مٹیریل کی انتہا ہے، انڈرپاس کے اندر روشنی ہے نہ سڑک، یہ ناقابل یقین ہے۔

Related Posts