رمضان المبارک کے دوران گوشت کا ہفتہ وار ناغہ ختم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایم ایم نیوز

خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک کے دوران گوشت کی فروخت کا ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا۔

محکمہ خوراک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں منگل اور بدھ گوشت کا ناغہ ہوا کرتا تھا، اب رمضان المبارک کے باعث ہفتہ وار ناغہ ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس 28 فروری کی شام پشاور میں طلب کیا ہے جبکہ ماہرین فلکیات کا ماننا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند یکم مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔

دیگر صوبوں میں بھی رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی گوشت اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے مختلف اقدامات اور تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

 میانوالی میں رمضان سے قبل ہی مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں چکن کی قیمت 700 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

 کراچی میں شہری انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں اور دکانیں سیل کی جائیں۔

 کوئٹہ میں ڈپٹی کمشنر نے گوشت فروشوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ مقررہ سرکاری نرخ سے زائد پر گوشت فروخت کرتے پائے گئے تو ان کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی اور قصابوں کو ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا جائے گا۔

Related Posts