ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 28 فیصد ہوگئی، 21 اشیائے ضروریہ مہنگی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح 28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.96 فیصد رہی۔

رپورٹ میں بتایاگیا کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی، آٹے کا تھیلا، انڈے، دال، چاول، خشک دودھ اور لہسن کی قیمتیں بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا

ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کے قیمت میں 116 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا، فی درجن انڈوں کی قیمت 3 روپے 29 پیسے بڑھی، علاوہ ازیں دال ماش اور دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران گیارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Related Posts