ڈرامہ سیریل تیرے بن کی مقبول جوڑی یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کا خوبصورت برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا، دونوں کی جوڑی کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل تیرے بن کو عوام کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے، ڈرامہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بہت مقبول ہورہا ہے۔
ڈرامے کے مرکزی کردار میرب اور مرتسم کی جوڑی ناظرین میں کافی مقبول ہورہی ہے، اسی لئے مختلف فیشن برانڈز اپنی کلیکشن میں اس مقبول جوڑی کا فوٹو شوٹ کررہے ہیں۔
اس سے قبل دونوں اداکاروں نے مہندی کا فوٹو شوٹ کروایا تھا جسے اُن کے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا اور اب حال ہی میں انہوں نے برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے۔
برائیڈل فوٹوشوٹ میں وہاج علی کالی شیروانی زیب تن کیےانتہائی وجیہہ لگ رہے ہیں جبکہ یمنیٰ زیدی نے سنہرے کام والے لال لہنگا پہنا ہوا ہے، دونوں کے اس فوٹوشوٹ کو بھی اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔