کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری! آج کون کون سے علاقوں میں بارش کا امکان؟

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Weather updates for Karachi and other parts of country
FILE PHOTO

کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے اور بندرگاہی شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم دن کے وقت مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہو سکتا ہے۔

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم چند علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔ ان اضلاع میں میانوالی، بھکر، جھنگ، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، خانیوال، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بھی آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پشاور، ایبٹ آباد، سوات، دیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، کوہاٹ اور کرم کے علاقوں میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ میں بھی موسم عمومی طور پر گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں آج مطلع ابرآلود ہے اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

بلوچستان میں بھی گرمی برقرار رہے گی، البتہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور ان کے ملحقہ علاقوں میں شام یا رات کے وقت تیز ہواؤں، گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

کشمیر میں بھی موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی جزوی طور پر ابرآلود موسم کے ساتھ ہوائیں اور ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related Posts