کراچی میں مطلع جزوی ابرآلو، شمالی علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rain starts different parts of karachi

کراچی :محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ ملک کے بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے جبہ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے علاقے سوات، لوئردیر، باجوڑ اور مالاکنڈ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

مری اور گرد و نواح میں گزشتہ 2 روز سے وقفے وقفے سے بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہواایبٹ آباد، نتھیاگلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی اور حویلیاں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جو آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: رمضان کی برکت، محکمہ موسمیات نے سندھ میں بارش کی نوید سنادی

بارش کے باعث علاقے میں بجلی معطل رہی۔گزشتہ روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔ شکر گڑھ، کامونکی اور فیصل آباد میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹا اور موسم خوشگوار ہوگیا، تاہم طویل لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کو سحری میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Related Posts