محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیش گوئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 75، سیالکوٹ 43، گجرات 32، لاہور22، نارووال 21، مالم جبہ 29، بالاکوٹ 17، منڈی بہاؤالدین11، جہلم، مری6، منگلہ، حافظ آباد، سرگودھا 3، راولپنڈی 2، اٹک ایک، سیدو شریف 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

اس کے علاوہ راولاکوٹ، کوٹلی 9، مظفر آباد 8، گڑھی دوپٹہ 6،گوپس، کاکول میں 14، چترال 7، دیر بالا 9، دروش 7، کالام، چراٹ،میر کھانی 5،استور2 اور بونجی میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Posts