راولپنڈی میں موٹر وے پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں موٹر وے پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
راولپنڈی میں موٹر وے پولیس کی کارروائی، اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

راولپنڈی میں  موٹر وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے کی ایک بڑی کھیپ پکڑ لی ہے جبکہ ایک ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کے قریب ایک گاڑی کھڑی ہوئی تھی جس کا ٹائر پنکچر تھا، جب پولیس مدد کیلئے آگے بڑھی تو ملزمان نے گاڑی موقعے سے بھگا دی اور پولیس کو سڑک کے کنارے پڑا ہوا اسلحہ مل گیا۔

گاڑی کو مشکوک سمجھتے ہوئے موٹر وے پولیس ہائی الرٹ ہو گئی۔ موٹر وے نے گاڑی لے کر ملزمان کا تعاقب کیا، ملزمان نے ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھی بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ان کی کوشش کامیاب نہ ہونے دی۔

فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے موٹر وے پولیس نے یاسین نامی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے 15 سے زائد رائفلز، تقریباً 90 میگزین، 50 کے قریب پستول اور 90 کے قریب میگزینز برآمد کیے۔

اس کے علاوہ پولیس نے 15 ہزار 300 راؤنڈز بھی برآمد کیں۔ ابتدائی تفتیش سے پولیس کو علم ہوا ہے کہ ملزمان پشاور سے اسلحہ لاہور اسمگل کرنا چاہتے تھے۔ برآمد کیا گیا اسلحہ اور ملزم کو چونترہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  7 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، 2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

Related Posts