ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے، عمران خان
ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن جیتیں گے، انہوں نے کہا کہ میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں، ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں، کوئی بات نہیں کرنا چاہتا تو میں کیا کروں؟۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ پورا زور لگایا گیا کہ پرویز الہٰی میرا ساتھ چھوڑ دیں، اب ہم نے پرویز الہٰی کے ساتھ وفاداری دکھانی ہے، میں کسی کے ساتھ بے وفائی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں مجھ پر اور میری اہلیہ پر ایک کرپشن کا کیس ثابت کر دیں، ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، مخصوص نشستوں پر خواتین بھی چاہتی ہیں وہ وزیراعلیٰ پنجاب بنیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کا فیصلہ ابھی کر لیا تو قتل عام ہو جائے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اسلام آباد ہوائی جہاز سے نہ جانے کا فیصلہ رات 12 بجے کیا، خبر آئی کہ مجھے ہوائی اڈے سے گرفتار کر کے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے، جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے ان سے ہی خطرہ ہے، جیل میں ڈالنے سے اور ووٹ پڑتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ن لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے، بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہی بار میں عام انتخابات ہو جائیں تو پیسے کی بچت ہوگی، ہم پی ڈی ایم کے امپائرز کے باوجود الیکشن میں کامیاب ہوں گے، عمران خان نے کہا کہ مریم نواز ہماری بہترین کھلاڑی ہیں، وہ جو بھی کرتی ہیں فائدہ ہمیں ہوتا ہے۔

Related Posts