سندھ کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، آواز حق بلند ہوتی رہے گی، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں پرتوجہ دے رہی ہے، حلیم عادل شیخ
حکومت صنعت و تجارت سمیت دیگر شعبوں پرتوجہ دے رہی ہے، حلیم عادل شیخ

عمرکوٹ نیوز:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو زیب نہیں دیتا کہ وہ وزیراعظم سے استعفیٰ طلب کرے استعفیٰ تو خود بلاول بھٹو کو دینا چاہئے،پیپلزپارٹی نے اپنے بارہ سالہ دور اقتدارسندھ کے لوگوں کو غربت بے روزگاری کے سوا کیا دیاہے۔

عمرکوٹ پریس کلب کے سامنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکی ہے،اپوزیشن کا اتحاد پی ڈی ایم اپنی موت آپ مرچکا ہے عمران کی حکومت کو اپوزیشن سے کیاخطرہ ہوگایہ تو خود آپس میں لڑرہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم عمران خان کے استعفی کے متعلق بیان واپس لینا چاہئے،پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ادویات تک نہیں ہیں گندم کے نرخ تو مقرر کردیئے گئے ہیں مگر سینٹر تک نہیں کھولے گے ہیں آبادگاروں کو باردانہ تک نہیں دیا گیا اپوزیشن لیڈرسندھ نے کہاکہ ہم سندھ کی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے عوام کیلیے آواز حق بلند ہوتی رہے گی۔

اعلیٰ عدالتوں کے احکامات کے باوجود منشیات سرے عام فروخت ہورہی ہے پیپلزپارٹی خود اپنے لیے خطرہ بن چکی ہے، پیپلزپارٹی صرف ایک صوبے کی جماعت بن کر رہ گی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پیپلزپارٹی سکڑ کر صرف چار اضلاع تک محدود ہوکر رہ جائے گی۔ اس سے قبل حلیم عادل شیخ کا عمرکوٹ آمد پر شاندار استقبال کیاگیا۔

Related Posts