کرپٹ ترین سندھ حکومت کے رحم و کرم پر عوام کو نہیں چھوڑیں گے، حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ
برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ

کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ سندھ کی عوام کو کرپٹ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کے لیے پہلے ہی پیکیج دے چکے ہیں جس پر کام جاری ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 3 اوور ہیڈ برجز بن چکے منگھو پیر سے جام چاکرو تک روڈ بن رہی ہے، گرین لائین کا ٹریک مکمل ہوچکا ہے۔

اسی سال ستمبر میں گرین لائین کی بسز پہنچ جائیں گی،52 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں وفاقی حکومت کے کراچی میں موجود ہیں، اورینج لائین سندھ حکومت کا بھی وفاق دیکھ رہی اسے بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

1100 ارب کے پیکیج میں اہم کام نالوں کی صفائی کا تھا،گجر نالا، محمودآباد نالا،کورنگی نالے کی صفائی کام 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے 35 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں،کے فور اور کے سی آر پر مزید کام تیز ہوچکا ہے۔

10 ارب روپے کراچی میں ایم این ایز اور ایم پی ایز کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی مد میں لگ چکے ہیں، 11سو ارب کے پیکیج میں ساڑھے 4 سو ارب سندھ حکومت کو دینے تھے، بلاول کہیں بھی سندھ میں اپنی کارکردگی نہیں بیان کرتے۔

وزیراعظم کا دل سندھ کے ساتھ دھڑکتا ہے سندھ کی عوام کو کرپٹ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔سندھ حکومت نے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا ایک نالا بھی صاف نہیں کیا، سندھ حکومت کہتی ہے بحریا کے پیسے ملیں تو کام کریں۔

گند کچرہ ہٹانا پائپ کنیکشن جیسے کام سندھ حکومت نے کرنے ہیں، سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے حصے کا کام جلد مکمل کرے، پیپلزپارٹی کی سندھ میں 14 سالوں سے حکومت ہے سندھ کے میگا سٹی کراچی سمیت پورے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔

سندھ محکمے تباہ ہیں، سرکاری زمینوں پر قبضے کئے گئے ہیں، وفاقی حکومت پورے پاکستان میں شجرکاری مہم تیز کر رہی ہے سندھ میں فاریسٹ کی 28 لاکھ ایکڑ ایراضی پر قبضے برقرار ہیں درخت کاٹے جارہے ہیں۔

سندھ کے وزرا سندھ کی عوام کے خیر خواہ نہیں ہیں، تعلیم، صحت، صاف پانی سمیت سندھ کی عوام کو بنیادی سہولیات سے ترسایا جارہا ہے، بلاول زرداری بلوچستان کو ترقی دینے کی بات کر رہے ہیں۔

شاید ان کو معلوم نہیں 14 سالوں سے ان کی سندھ میں حکومت ہے جہاں عوام کو لاشیں اٹھانے کے لئے بھی سرکاری ایمبولنس دینے پر بھی پابندی ہے جہاں اسکول مویشی کے باڑوں میں تبدیل ہوچکے ہیں جہاں 70 فیصد عوام گٹروں کا پانی پینے پر مجبور ہے۔

Related Posts