مشکل کی اس گھڑی میں ہم اوورسیز پاکستانیوں کو نہیں بھولیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM Sindh Murad Ali Shah talks to media in Karachi

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا کی صورتحال پر اردو، سندھی اور تارکین وطن کیلئے الگ الگ وڈیو پیغام۔ اپنے اس ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 209 مزید نئے کورونا کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔صوبے بھر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے جو 2.1 فیصد ہے۔ہم نے کل 2372 ٹیسٹ کیے جن میں 209 مثبت آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت سندھ میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 2217 ہوگئی ہے۔ 5 افراد صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 581 ہے جو کل مریضوں کا 26 فیصد ہے۔

1589 مریض ابھی زیرعلاج ہیں۔ ان 1589 میں 872 اپنے گھروں میں، 469 آئیسولیشن مراکز اور 248 اسپتالوں میں ہیں۔ تبلیغی جماعت کے کل 4692 افراد تھے جن میں 4653 کے نمونے لئے گئے۔

ان میں 429 مثبت آئے ہیں اور 911 ٹیسٹ کا نتیجہ ابھی باقی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب اہم بات تبلیغی جماعت کے 132 کیسز آئے ہیں، وہ آئیسولیشن میں ہیں۔ باقی 77 کیسز کراچی میں ظاہر ہوئے ہیں۔ یہ تشویشناک بات ہے۔

ضلع جنوبی کراچی میں کورونا کے 30 کیسز سامنے آئے ہیں، لیاری، صدر، گارڈن کے علاقے شامل ہیں۔کراچی شرقی میں 16 کورونا کیسز ہوئے ہیں، گلبہار، گلستان جوہر، شریف اورKECHS شامل ہیں۔

کورنگی میں 6 کیسزہوئے ہیں، جس میں نصیر کالونی، فیصل کالونی، پی آئی اے سوسائٹی شامل ہیں۔ ملیر میں 6کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، جس میں لانڈھی اور گلشن حدید کے علاقے شامل ہیں۔ کراچی غربی میں 8 کیسز، جس میں افغان بستی، نادرن بائی پاس، بلدیہ شامل ہیں۔

وسطی کراچی کے کچی آبادیوں میں 11 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔کراچی سے باہر تبلیغی جماعت کے علاوہ کوئی نیا کیس نہیں ہو۔ اس لیے ہم کراچی کے کیسز والے علاقوں میں لاک ڈاؤن سخت کرینگے۔لوگ جمع کی نماز گھروں میں پڑھیں۔

بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کا یہاں سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ہم سب آپ پاکستان سے باہر رہنے والے بھائیوں کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ* آپ نے ہمیشہ پاکستان میں ذرمبادلہ بھیج کر ساتھ دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت آپ کو واپس لانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، آج ایک فلائٹ باہر رہنے والے پاکستانیوں کو وطن لائے گی، اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی عوام،وفاقی اور سندھ حکومت آپ کے ساتھ شانہ بشانہ ہیں۔

Related Posts