بھارت کی فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،طاہر اشرفی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی قوم کل بھی فلسطینیوں کے ساتھ تھی آج بھی ساتھ ہے، مولانا طاہراشرفی
پاکستانی قوم کل بھی فلسطینیوں کے ساتھ تھی آج بھی ساتھ ہے، مولانا طاہراشرفی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ومتحدہ علما بورڈ پنجاب کے صدر مولانا طاہر اشرفی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پنڈی میں پیزے کے ساتھ حلوے اور قہوے کی آفر کی ہے، عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسالک کے علما متفق ہیں کہ بھارت کی فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ختم نبوت بل پر شب خون مارنے والوں کو سیاست نہیں کرنی چاہیے،علما کے لیے اعزازیہ جاری کرنے کے اعلان پر بھی لوگ پریشان ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روزیہاں دیگر مسالک کے علما کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جنہوں نے عقیدہ ختم نبوت پر شب خون مارا کیا انہوں نے قوم سے معافی مانگی۔

اسرائیل جانے والے مولانا کیخلاف نواز شریف نے کیا ایکشن لیا،مولانا فضل الرحمان کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنڈی آئیں پیزے کے ساتھ حلوہ اور قہوہ بھی پیش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت پر پہرہ دیں گے۔

تمام مسالک کے علما متفق ہیں کہ بھارت کی فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ کوئی بھی مکتب فکر سے ہو جو مقدسات کی توہین کرے گا قانون اس کے خلاف کارروائی کرے گا۔

ہندوستان سمیت پاکستان مخالف قوتیں ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں،کرک کے واقعہ کے مجرم گرفتار ہو چکے ہیں،مچھ میں بھی وزیر اعظم نے جا کر ان کے سر پر دست شفقت رکھا،ہم نے کہا کہ ایسے عناصر کا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناموس رسالت کی پہرہ دار ہے،ہم عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے کوشش کر رہے ہیں تاکہ تمام مقدسات کی تکریم یقینی بنائی جا سکے،پہلے مدارس کو صنعت کا درجہ دیا جاتا تھا،اس حکومت نے بطور تعلیمی ادارے تسلیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام مدارس کے تحفظات دور کیے جائیں گے،جلسوں میں مدارس کے طلبا کو لایا جا رہا ہے،یہاں لوگ عقیدہ ختم نبوت کا نام لے کر سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت بل پر شب خون مارنے والوں کو سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

موجودہ دور میں مدارس اور علما کا وقار زیادہ ہوا ہے،علما کے لیے اعزازیہ جاری کرنے کے اعلان پر بھی لوگ پریشان ہیں،خود تو پارلیمنٹ سے تنخواہیں لے رہے ہیں لیکن علما پر اعتراض کرتے ہیں،عقیدہ ختم نبوت کے کل بھی پہرے دار تھے آج بھی ہیں۔

اسلام آباد کی خواہش رکھتے ہیں تو سیاست کریں فتویٰ بازی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں تمام شعبوں میں کام ہو رہا ہے،مسئلہ کشمیر صحیح معنوں میں اجاگر ہو رہا ہے،یورپی پارلیمنٹ سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر کشمیریوں کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

Related Posts