ذخیرہ اندوزوں کو من مانی نہیں کرنے دیں گے،علیم خان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذخیرہ اندوزوں کو من مانی نہیں کرنے دیں گے،علیم خان
ذخیرہ اندوزوں کو من مانی نہیں کرنے دیں گے،علیم خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر گندم و آٹے کی قیمتوں کے لیے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں استحکام کیلئے کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے، 5 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد ہوئی تو قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔ وزیر اعظم نے گندم کی امپورٹ کے لیے تمام رکاوٹیں ختم کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ کی ڈیوٹی معاف، پرائیویٹ سیکٹر جتنی چاہے گندم منگوا سکتا ہے، محکمہ خوراک گندم و آٹے کی قیمتوں کے لیے فوری نئی سفارشات تیار کرے۔

سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ آٹے پر سبسڈی ٹارگٹڈ کرنے کے لیے طریقہ کار بدلنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو آٹے پرسبسڈی دینا جائز بات نہیں، احساس پروگرام کے ڈیٹا یا یوٹیلیٹی سٹورز کو استعمال میں لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت من مانی نہیں کرنے دے گی، پیداوار کے مطابق ابھی 50 لاکھ ٹن گندم مارکیٹ میں ہے، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے ایشو کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

Related Posts