ہم اتحاد کے ذریعے کورونا وائرس کا ملک سے صفایا کردیں گے۔عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم اتحاد کے ذریعے کورونا وائرس کا ملک سے صفایا کردیں گے۔عثمان بزدار
ہم اتحاد کے ذریعے کورونا وائرس کا ملک سے صفایا کردیں گے۔عثمان بزدار

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم اتحاد کے ذریعے کورونا وائرس کا ملک سے صفایا کردیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے اچھی خبر آئی ہے۔755   زائرین جن کے اجسام میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، صحت یاب ہو گئے ہیں اور انہیں ان کے گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صرف 74 زائرین ڈیرہ غازی خان میں باقی رہ گئے ہیں جنہیں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان کی بہترین ممکن دیکھ بھال کی جارہی ہے تاکہ وہ بھی کورونا وائرس سے شفایاب ہوں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقامی انتظامیہ، پولیس اور محکمۂ صحت کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کا مشکل اوقات میں بہترین خیال رکھا گیا۔ ہم جدوجہد کرنے والی قوم ہیں اور متحد ہو کر کورونا وائرس کو مار بھگائیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طبی عملے کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں۔

ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کے کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے کے اعدادوشمار میں اضافہ تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کرے۔ شہباز شریف 

Related Posts