ہمیں الیکشن میں ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا، آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں الیکشن میں ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا، آصف زرداری
ہمیں الیکشن میں ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا، آصف زرداری

نواب شاہ: سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن میں ٹیکنیکل طور پر پھنسا کر اپنے لوگوں کو جتایا گیا اور ہمیں انجینئرڈ انتخابات میں شکست دی گئی،ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا پاکستان کو آگے بڑھایا۔

زرداری ہاؤس میں کارکنان سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہاکہ ہم نے ہر جگہ مرہم رکھا پاکستان کو آگے بڑھایا۔

ہم نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے لوگوں کے ایشوز پر مرہم رکھاجب میں نے خیبر پختونخواہ کا نام لیا تو مجھ سمیت سب کے آنکھوں میں آنسو تھے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ دوسروں سے دگنا، تِگنا کام کیا۔یہ زندگی کا سفر ہے، اس میں اپ اور ڈاؤن چلتا رہتا ہے۔میں نے ایک عید جیل میں گذاری، یہ ہوتا رہتا ہے، یہ پیپلوں کا سرمایہ ہے۔

ہمیں اس سفر میں اس جدوجہد میں رہنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ نے دیکھا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کئے،ہمیں انجینئرڈ الیکشن میں پھنسا کر اپنے لوگوں کو جیتایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ خیر ہے،میں ان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ آپ کام چلا کر دکھائیں، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں غربت ہے، لوگوں کے حالات خراب ہیں،ہمارے دور میں کیا تھا اب کیا ہے، یہ فرق صاف ظاہر ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سنگین الزامات پر فواد چوہدری، اعظم سواتی کو معاف کردیا

ہمارے دور میں ہر چیز کے ریٹس کیا تھے اب کیا ہیں، یہ بتانے کی ضرورت نہیں تاہم آگے دوسرا مرحلہ کیسے طے کیا جائے، آگے کیسے بڑھا جائے اور ملک کو کیسے چلایا جائے

Related Posts