ہمارا ہر لمحہ ماؤں کیلئے وقف اور مدرز ڈے کے برابر ہے۔عالیہ صارم برنی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا ہر لمحہ ماؤں کیلئے وقف اور مدرز ڈے کے برابر ہے۔عالیہ صارم برنی
ہمارا ہر لمحہ ماؤں کیلئے وقف اور مدرز ڈے کے برابر ہے۔عالیہ صارم برنی

کراچی:صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کی وائس چیئرپرسن عالیہ صارم برنی نے کہا ہے کہ ہم شیلٹر ہومز میں بہت سی ماؤں کو رکھا ہوا ہے جبکہ ہمارا ہر لمحہ ماؤں کیلئے وقف اور مدرز ڈے کے برابر ہے۔

عالمی مدرز ڈے کے موقعے پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں عالیہ صارم برنی نے کہا کہ  ہم نے شیلٹر ہوم میں بہت ساری ماؤں کو سینے سے لگا کر رکھا ہے۔ یہ وہ مائیں ہیں جن کو ان کی اولاد نے گھر سے نکال دیا یا ایسے حالات پیدا کردئیے کہ ماؤں کوخود ہی اولاد کا گھر چھوڑنا پڑا۔

صارم برنی ٹرسٹ کی وائس چیئرپرسن نے کہا کہ شیلٹر ہوم میں رہنے والی مائیں ہر بڑی رات، ہر عبادت اور دعا میں اپنے بچوں کو شامل رکھتی ہیں۔ ماؤں کی نگاہیں شیلٹر ہوم میں بھی دروازے کی طرف لگی رہتی ہیں کہ ان کے بچے کب ان سے ملنے آئیں گے۔

وائس چیئرپرسن عالیہ صارم برنی نے کہا کہ اگر ماؤں کی اس اولاد کی برائی کی جائے جس نے انہیں گھر سے نکالا تو انہیں اچھا نہیں لگتا جس پر وہ ناراض ہوجاتی ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ ماں کو زبان کی تیزی نہ دکھائیں کیونکہ  اس نے آپ کو بولنا سکھایا۔

عالیہ صارم برنی نے کہا کہ ماں سے دور نہ بھاگیے کیونکہ ٹانگوں کی طاقت آپ کو ماں نے عطا کی ہے۔ آپ اپنی عزت اور پیسے کا بھرم ماں کو نہ دکھائیے۔ یہ وہی ماں ہے جس نے آپ کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی تباہی اس وقت شروع ہوجاتی ہے جب اس کی ماں اس کے خوف سے ڈرے۔ کوئی دن اکیلا مدرز ڈے نہیں ہوتا۔ ہمارے پاس ہر لمحہ ماں کا ہے اور وہ مدرز ڈے ہے۔ 

Related Posts