ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، آرمی چیف
ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے،ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، 6 ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عظیم قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے،قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:یومِ دفاع و شہداء غیر متزلزل عزم اور جذبۂ حب الوطنی کی علامت ہے۔صدرِ مملکت

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پرچم کی سربلندی کے لیے ہماری آزادی اور امن شہدا کی مرہون منت ہے، پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کے لیے شہدا نے بے مثال قربانیاں دیں۔قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، عوام کی حمایت کے ساتھ تمام مشکلات کے باوجود ملک کا دفاع کرتے رہیں گے۔

Related Posts