نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کی میڈیا کو کمرہ عدالت سے دور رکھنے کی درخواست

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Appeal of Zahir Jaffer’s parents in SC, is there a new turn in Noor Muqadam case

اسلام آباد: نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے پولیس حکام سے کہا ہے کہ وہ میڈیا والوں کو کمرہ عدالت سے باہر رکھیں۔ آج کیس کی سماعت کے لیے پیش ہوتے ہوئے، ظاہر نے پولیس حکام سے کہا: ”ہماری پرائیویسی ہے، میڈیا کو کمرہ عدالت میں نہ آنے دیا جائے۔

مزید یہ کہ ظاہر کی والدہ نے پولیس حکام سے ایک نجی نیوز چینل کے کیمرہ مین کے فون سے ویڈیو حذف کرنے کو کہا۔ اس کے بعد پولیس حکام نے کیمرہ مین سے فون لیا اور ویڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ظاہر جعفر آج اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت کے لیے آیا۔ مرکزی ملزم نے براؤن شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی اور پولیس حکام سے اردو میں بات کر رہا تھا۔ اس سے پہلے ظاہر نے کہا تھا کہ وہ اردو نہیں سمجھتا۔

مزید پڑھیں: نور مقدم کیس کے سینئر وکیل کے کیس سے متعلق اہم انکشافات

واضح رہے کہ نور مقدم کو انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا جس کے بعد سے عوام میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اس کیس پر ایکشن لیا ہے۔

Related Posts