لاہور:نامور اداکار اور میزبان فہد مصطفی کا کہنا ہے کہ زندگی میں انسان سے بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں مگر ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ انسان ماضی کو لے کر رونے پیٹنے میں لگا رہے۔
انہوں نے کہ انسان کو ان غلطیوں سے سیکھتے ہوئے نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ مستقبل کیلئے پیشرفت کرنی چاہیے۔ تاکہ آگے جاکر کسی نقصان سے بچا جاسکے۔
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے زوال کا شکار ہونے کی بنیادی وجہ وہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے جنہوں نے فلموں کا معیار گرا دیا اور آہستہ آہستہ فلم بین سینما سے دور ہوتے گئے۔
اچھے ڈائریکٹروں اور رائٹروں کے گھر بیٹھنے سے بھی فلم انڈسٹری کو نقصان ہوا مگر اب فلم انڈسٹری کی بحالی کا نیا دور شروع ہوا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند سالوں میں فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی فلموں کا بڑا مرکزی بن چکا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ لاہور میں بھی دوبارہ اسی طرح سر گرمیاں شروع ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کا معیار پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہوگیا ہے۔