ہم نے لوگوں کو معاشی بدحالی اور وائرس سے بچانا ہے،اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے لوگوں کو معاشی بدحالی اور وائرس سے بچانا ہے،اسد عمر
ہم نے لوگوں کو معاشی بدحالی اور وائرس سے بچانا ہے،اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں عیدالفطر پر 9 چھٹیاں دینے پر اتفاق کیا گیا، 23مئی سے 31مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں دینے پراتفاق کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریزنے 9چھٹیاں دینے کی تجویز پر اتفاق کیا اور عید کی چھٹیوں کاحتمی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت جاری کرے گی۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وفاق کے فیصلے کے مطابق عید کی چھٹیاں دیں گے۔جبکہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کی نمائش روک دی گئی۔

جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو معاشی بدحالی اور کرونا وائرس سے بچانا ہے، ہوسکتا ہے مئی کے آخر اور جون میں کیسز اور اموات زیادہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک رائے تھی چھ ہفتے سب بند کردیتے اگر چھ ہفتے لاک ڈاؤن موثر ہوتا تو دیگر ممالک میں وائرس ختم ہوچکا ہوتا، انہوں نے کہا کہحکومت نے مستحقین میں سوارب روپے تقسیم کئے۔

مزید پڑھیں:نیب زیروٹالیرنس پالیسی پر قانون کے مطابق سختی سے عمل پیرا ہے، چیئرمین نیب

Related Posts