ماضی میں جو رزلٹ آیا اس کو بھلا کر کھیلنا ہو گا، روہت شرما

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی میں جو رزلٹ آیا اس کو بھلا کر کھیلنا ہو گا، روہت شرما
ماضی میں جو رزلٹ آیا اس کو بھلا کر کھیلنا ہو گا، روہت شرما

دبئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ماضی میں جو رزلٹ آیا اس کو بھلا کر کھیلنا ہو گا، پاکستان انڈیا سیریز سیریز ہمارے ہاتھ میں نہیں یہ دونوں بورڈز اور دیگر لوگوں کے ہاتھ میں ہے، ہمیں جہاں کہتے ہیں ہم وہاں کھیلنے پہنچ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت باہمی سیریز کا آپشن میرے پاس ہوتا تو ضرور جواب دیتا۔

بھارتی کپتان کا پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ وقت بتائے گا کہ اسپنرز کا ٹورنامنٹ ہو گا یا نہیں، ابھی پچ دیکھی نہیں سب ٹیموں کے پاس کوالٹی اسپنرز اور فاسٹ بولرز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ چیلنج رہا ہے، ہم ایک ٹیم کو فوکس نہیں کر رہے ٹورنامنٹ پر فوکس کر رہے ہیں۔ شاہین اوربھمرا دونوں ٹیموں میں کوالٹی لاتے ہیں لیکن جن کو موقع ملے گا وہ بھی اچھا کریں گے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ کووڈ کے بائیو سکیور ماحول کی وجہ سے مشکلات ہوئی، ہر کھلاڑی کو مشکل ہوئی، اگر کوئی کھلاڑی ذہنی طور پر متاثر ہونے کی بات کرتا ہے تو یہ غلط نہیں ہے، مینٹل ہیلتھ کا اچھا ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شکست سے دکھ ہوتا ہے، اب گزشتہ شکست کو وقت ہو چکا ہے اس شکست کے بعد بہت میچ کھیل چکے ہیں اپنی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے، ابھی بھی چیلنج ہے لیکن شکست کے بارے میں زیادہ نہیں سوچ رہے۔

روہت شرما نے کہا کہ پاک بھارت باہمی سیریز کا فیصلہ ہوتا ہے تو ضرور کھیلیں گے، ہم نے کھیلنا ہے، پاکستان جا کر بھی کھیل لیں گے لیکن اس کا فیصلہ میرے ہاتھ میں نہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ہمارے لیے یہ غیر معمولی بات نہیں ہے کہ پاک بھارت کھلاڑی ایک دوسرے سے ملتے ہیں یا ہم فینز سے ملتے ہیں، ملنا جلنا عام بات ہے، یہ ہر میچ سے پہلے ہوتا ہے، پاک بھارت اچھی ٹیمیں ہیں۔

مزید پڑھیں:ایشیاء کپ، پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا،قو می ٹیم کے حوصلے بلند

اُن کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اچھے ٹچ میں لگ رہے ہیں، اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، تازہ دم لگ رہے ہیں مجھے یہ سب دیکھ کر اچھا لگا۔

Related Posts