ہمیں احتیاط برتنی ہوگی، فیصل سبز واری نے گھمبیر صورتحال کی طرف اشارہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمیں احتیاط برتنی ہوگی، فیصل سبز واری نے گھمبیر صورتحال کی طرف اشارہ کردیا
ہمیں احتیاط برتنی ہوگی، فیصل سبز واری نے گھمبیر صورتحال کی طرف اشارہ کردیا

کراچی:رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبز واری کا چیئر مین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کے ہمراہ ضلع وسطی کا دورہ۔کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسکے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے بلدیہ وسطی کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔

رکن رابطہ کمیٹی فیصل سبزواری نے بلدیہ وسطی کے ریسکیو اور پارکس کے عملے کی جانب سے عا ئشہ منزل اور اسکے اطراف میں کئے جانے والے جراثیم کش ادویات اسپرے کے کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں عوام کو تشویش ہونی چاہیے اور اس وبا کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

آج کی اسٹیٹکس کے مطابق اس وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،ہمیں احتیاط برتنی ہوگی کیونکہ خدانخواستہ 3کروڑ کی آبادی والے اس شہر میں اگر 4فیصد افراد بھی اس وائرس سے متاثر ہوتے ہیں تو ان کی تعداد لاکھوں میں پہنچ جائے گی۔

فیصل سبز واری نے عوام سے اپیل کی کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایتوں پر سختی سے عمل کریں،انہوں نے ضلع وسطی میں چیئر مین بلدیہ وسطی ریحا ن ہاشمی اور ان کی ٹیم کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

چیئر مین ریحان ہاشمی نے کہا کہ بلدیہ وسطی کا عملہ ضلع وسطی میں ڈس انفیکشن کے حوالے سے مسلسل جراثیم کش ادویات کے اسپرے کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کو ممکن بنانے کے لئے نشانات لگانے میں مصروف ہے۔

اس سلسلے میں گلبرگ زون کی 8یونین کمیٹیز میں جراثیم کش اسپرے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور باقی یوسیز میں اسپرے کا کام جاری ہے۔ نہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حکومت اور طبی ماہرین کی ہدایتوں پر عمل کریں۔

Related Posts