ہم نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے 1000 رابطے ٹیسٹ کر لیے۔ظفر مرزا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ہم نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے 1000 رابطے ٹیسٹ کر لیے۔ظفر مرزا
ہم نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے 1000 رابطے ٹیسٹ کر لیے۔ظفر مرزا

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹرظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے 1000 سے زائد رابطے ٹیسٹ کر لیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اب تک ہم نے 1000 سے زائد رابطوں کو ٹیسٹ کیا ہے جبکہ مجھے  اس بات پر محکمۂ صحت کے کارکنان پر فخر ہے۔ عوام کارکنان کی حمایت جاری رکھیں۔

معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ اپنے خاندانوں کی کورونا وائرس سے حفاظت کرکے ہمارے کارکنان کی حمایت کریں۔ سماجی فاصلے پر عمل کریں۔ گھروں پر رہیں اور اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب181 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تعداد8678 ہوگئی جبکہ 65 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق  گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ملک میں مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ3721 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے باعث 181افراد جاں بحق ہو گئے