ہمارے پاس افغان طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں،میجر جنرل بابر افتخار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارے پاس افغان طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں،میجر جنرل بابر افتخار
ہمارے پاس افغان طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں،میجر جنرل بابر افتخار

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس افغان طالبان کی نیت پر شک کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستانی سلامتی یقینی بنانے کے لیے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان نے کئی مواقع پر دہرایا ہے کہ کسی گروہ یا دہشت گرد تنظیم کو کسی ملک بشمول پاکستان کے خلاف کسی دہشت گرد سرگرمی کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہمارے پاس ان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے اور اسی لیے ہم ان سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اپنے قومی مفاد کا تحفظ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان نے بارڈر کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ بارڈر مینجمنٹ میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ مستقبل قریب میں اس کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ جس طریقے سے بھارتی میڈیا نے طالبان کے پنجشیر پر حملے کے حوالے سے خود کو پیش کیا ہے وہ اس بات کی کافی شہادت ہے کہ ان کا میڈیا جعلی خبروں اور جھوٹی گھڑی گئی کہانیوں پر پروان چڑھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارڈر مینجمنٹ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں اس کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔ ہمارا ہمیشہ سے مقصد سرحد کے اس طرف والے حصے پر بہتر مینجمنٹ رہا ہے۔ پاکستان افغان سرحد پر باڑ لگانا اس خطے کی ہیئت اور دوسری مشکلات کی وجہ سے ایک بڑی ذمہ داری تھی۔

مزید پڑٖھیں: طالبان نے ابھی تک اپنے وعدے پورے نہیں کئے،سابق افغان صدر

Related Posts