ہم نے قیدیوں کیلئے انفارمیشن سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Punjab Chief Minister Usman Bazdar's aerial view of Burewala city

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں جیل کے  قیدیوں کیلئے  انفارمیشن سسٹم متعارف کروادیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے قیدیوں کی معلومات پر مبنی پریزن مینجمنٹ  انفارمیشن سسٹم شروع کردیا ہے تاکہ قیدیوں کی فلاح و بہبود میں شفافیت یقینی بنائی جاسکے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح کیلئے پروبیشن اور پے رول ایکٹ کو بھی نافذ کردیا گیا ہے۔ ہم نے عشروں پرانے جیل مینؤلز اور قید کے اصول و ضوابط کو تبدیل کردیا ہے تاکہ پنجاب میں جیلوں کی صورتحال بہتر سے بہتر ہوسکے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جو لوگ بھی ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (ٹیوٹا) کے تکنیکی تعلیمی کورسز میں داخلہ لیں گے، انہیں نئے ضوابط کے تحت ریمیشن دیا جائے گا جبکہ جیلوں کی صحت اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کر دیا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے لیے ضروری ہے کہ جیلوں میں موجود قیدیوں کو ملک کے ذمہ دار شہری بنائیں اور انہیں کسی بھی صورت قومی دھارے سے الگ نہ ہونے دیں۔ یہی ایک فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 

Related Posts