ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، میجر بابر افتخار
ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، میجر بابر افتخار

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا، پاک فوج اپنی قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ تقریباً جیت چکی ہیں۔

اسلام آباد میں نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل امیچر فلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے، فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا جائے گا۔

بابر افتخار نے کہا کہ نوجوان فلم سازوں، دستاویزی فلموں کے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کوپلیٹ فارم مُہیا کیا گیا، فیسٹیول کی بدولت دنیا میں پاکستانی ثقافت، قومی شناخت اور پاکستان کا اصل تشخص اجاگر ہوگا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کو افغانستان کیخلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، شیخ رشید

Related Posts