کرائسٹ چرچ:قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع ہے۔اپنے بیان میں محمد رضوان نے کہاکہ ٹور کا آخری میچ ہمیشہ بہت اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری کوشش کریں گے کہ یہ میچ ہم جیتیں۔
ابتدائی دونوں ٹی ٹونٹی میچز ہارنے کے بعد ہم نے آخری میچ میں کامیابی حاصل کی، آخری ٹی ٹونٹی میچ جیتنے سے جو مومنٹم پکڑا اس کا ٹیسٹ میچ میں فائدہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سیریز ابھی ہمارے ہاتھ سے نہیں نکلی۔
تمام کھلاڑی پر اعتماد ہیں، ہمارے پاس ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ بابراعظم ایک بہادر کھلاڑی ہیں،انہوں نے پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں۔
بابراعظم کا ماننا ہے کہ ابھی انہیں مکمل فٹنس کے لیے وقت درکار ہے، وہ سو فیصد فٹ ہوئے بغیر ملک لکی نمائندگی کا نہیں سوچ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ بابراعظم جیسے کھلاڑی کے ٹیم میں نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے۔
نوجوان کھلاڑیوں کے لئیے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کا وقت ہے، بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں واپس آئیں گے تو اچھا کمبی نیشن بنے گا، ٹیم میں تبدیلیوں کا سوچا ہوا ہے ابھی مل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔