کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اور اینکر پرسن فرح سعدیہ نے کہا ہے کہ میں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے الگ طرزِ حکمرانی اور سچائی کی توقع رکھتی ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ فرح سعدیہ نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی رہنماؤں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ گورننس میں الگ طریقہ اختیار کریں گے اور اپنے کہے گئے الفاظ کا پاس رکھتے ہوئے سچ بولیں گے۔
پیغام میں اینکر فرح سعدیہ نے کہا کہ اب تک کوئی مختلف بات نہیں ہوئی، تھانے کا کلچر نہیں بدلا گیا، غریبوں کو سہولیات نہ دی جاسکیں اور 72 سال سے پاکستان کی آزادی کے بعد سے غریبوں کو انصاف نہ مل سکا۔
فرح سعدیہ نے کہا کہ قیامِ پاکستان کو 72 سال ہو گئے جبکہ گزشتہ 30 سال سے صوبے پر جمہوری حکمرانی کے باوجود غریب عوام کو حصولِ انصاف میں مشکلات کا سامنا ہے۔
we expect PPP to be different in governance and to be true to their words , otherwise what’s the difference, Thana culture is not changed to facilitate poor and provide justice to the victims in 72 years of independence in Pakista and 30 years of governments in the province, sad https://t.co/LUw9AXKHLs
— Farah Hussain (@FarahSaadya) August 10, 2020
یہ بھی پڑھیں: اقبال حسین میرے لیے قابلِ احترام ہیں۔فرح سعدیہ