ہم مسلح افواج اور طبی عملے کی خدمات کا حق ادا نہیں کرسکتے۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف 14 اپریل کو ضمانت کی منظوری کے باوجود رہائی سے محروم
شہباز شریف 14 اپریل کو ضمانت کی منظوری کے باوجود رہائی سے محروم

قائدِ حزبِ اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم  مسلح افواج اور طبی عملے کی خدمات کا حق ادا نہیں کرسکتے کیونکہ وہ قوم کا اندرونی و بیرونی محاذ پر دفاع کرتے ہیں۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاک فوج کے آفیسر میجر محمد اصغر کی کورونا وائرس کے باعث وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر بیٹے اور بیٹیاں محاذ پر موجود ہیں اور قوم کی سلامتی کیلئے اپنی زندگیاں داؤ پر لگا رہے ہیں۔

صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج اور طبی عملے کی خدمات کیلئے ان کا شکریہ ادا کرنے کے قابل نہیں،  کیونکہ وہ ہمیں ظاہری اور غیر مرئی دشمنوں سے بچاتے ہیں جبکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث ملک غیر معمولی اور مشکل وقت کا سامنا کر رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں میجر محمد اصغر کی وفات پر افسردہ ہوں اور ان کی روح کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرنے کیلئے اللہ سے دعا گو ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس نے پاک فوج کے ایک آفیسر کی جان لے لی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے میجر محمد اصغر کی وائرس کے باعث وفات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تصویر جاری کردی۔

 ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ میجر محمد اصغر نے طورخم بارڈر پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑی جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مزید پڑھیں:کورونا  وائرس نے میجر محمد اصغر کی جان لے لی۔آئی ایس پی آر 

Related Posts