پاکستان میں معاشی استحکام لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں معاشی استحکام لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان
پاکستان میں معاشی استحکام لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتکاروں کو تحفظ دینے کے لیے کام کرر ہی ہے جبکہ پاکستان میں معاشی استحکام لانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ممتاز صنعت کار اور سابق ممبر قومی اسمبلی حاجی نسیم الرحمٰن، سابق چیئرمین خیبر پختونخواہ بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فیصل سلیم الرحمٰن نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران خیبر پختونخواہ میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ سی پیک پراجیکٹ، رشکائی انڈسٹری زون سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) ایک اہم معاشی منصوبہ ہے۔ ملک میں معاشی استحکام کے لیے کام جاری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھی ادارے کام کر رہے ہیں۔ صنعتکاروں کے مسائل پر قابو پانا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان کے فلاحی منصوبوں میں سے بہترین پروگرام کا انتخاب کرنے کے لیے ووٹنگ شروع ہو گئی جس کا انعقاد وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے ایک پول کے ذریعے ووٹنگ دو روز قبل شروع کروائی جو آج جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کے فلاحی منصوبوں میں سے بہترین پروگرام پر ووٹنگ 

Related Posts