صوبائی و وفاقی حکومتیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ہیں۔ تیمور خان جھگڑا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی و وفاقی حکومتیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ہیں۔ تیمور خان جھگڑا
صوبائی و وفاقی حکومتیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک ہیں۔ تیمور خان جھگڑا

پشاور:صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیرِ صحت و مالیات تیمور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صوبائی و وفاقی حکومتیں ایک ہو گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیرِ صحت تیمور جھگڑا نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا شکریہ ادا کیا۔

پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما رضا ہارون نے تیمور خان جھگڑا کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دُعا دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے پاکستان میں کورونا وائرس سے لڑ رہے ہیں۔

سینئر رہنما رضا ہارون نے کہا کہ خاص طور پر ڈاکٹر، نرسنگ اسٹاف، میڈیکل اور ہسپتال کا عملہ اِس جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرر ہا ہے۔

رضا ہارون کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے تیمور خان جھگڑا نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک کے تمام شہریوں کو حفاظت سے رہنا چاہئے اور دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے۔

صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف وفاقی و صوبائی حکومتیں ایک ہو گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے دُعا کی کہ اللہ پاکستان کے ہر حصے میں ہماری کاوشوں کو کامیاب فرمائے۔

Related Posts