ملک کے 29 تعلیمی بورڈز سے طلباء کے مسائل پر مشاورت جاری ہے۔وزیرِ تعلیم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے 29 تعلیمی بورڈز سے طلباء کے مسائل پر مشاورت جاری ہے۔وزیرِ تعلیم
ملک کے 29 تعلیمی بورڈز سے طلباء کے مسائل پر مشاورت جاری ہے۔وزیرِ تعلیم

اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک کے 29 تعلیمی بورڈز سے رابطے میں ہیں جن کے ساتھ طلباء کے مسائل پر مشاورت جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے کہ تمام امتحانات کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ 80 فیصد طلباء کو اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات دوبارہ دینے والے یا زیادہ نمبر حاصل کرنے کے لیے دوبارہ امتحان دینے والے اور پرائیویٹ طلباء سمیت 20 فیصد طلباء ایسے ہیں جنہیں لاک ڈاؤن کے باعث مسائل پیش آ رہے ہیں۔

وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ طلباء کے مسائل پر ہم جمعے کے روز گفتگو کریں گے جبکہ وزارتِ تعلیم ملک بھر کے 29 بورڈز سے رابطے میں ہے۔ ہم ایسے طلباء کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں جنہیں وزارت کی پروموشن پالیسی سے نقصان ہوسکتا ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ بورڈز نے وزارتِ تعلیم سے درخواست کی ہے کہ سفارشات کو حتمی شکل دینے کے لیے انہیں کچھ دن کا  وقت دیا جائے جس کے بعد ہم جمعے کے روز ملک بھر میں تعلیمی عمل کے حوالے سے اہم اعلانات کریں گے۔ 

Related Posts