راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے سپہ سالار کا استقبال کیا، آرمی چیف اپنے خطاب میں کہا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔
#COAS visited National Defence University (NDU) Islamabad today & addressed participants of the National Security & War Course. COAS shared his thoughts on security environment of the region and his vision of enduring peace in Pakistan. Highlighting internal and external… (1/3) pic.twitter.com/IkO0axiTMN
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 25, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سپہ سالار نے شرکاء سے پاکستان میں مستقل امن پر اپنا ویژن دیا، ملک میں دیر پا امن سے متعلق بات چیت کی اور ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے۔ تمام درپیش چیلنجز جامع قومی حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں۔
…challenges to National Security, COAS said that full spectrum of these challenges demands comprehensive national response and strengthening of all state institutions. COAS said that Army will keep doing all that is required of us for provision of secure environment… (2/3) pic.twitter.com/ZJUFo8Cfh5
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 25, 2020